مشرقی متنازعہ سمندری پانیوں میں فوجی مشقیں بالکل درست اقدام ہے‘ چین،پانیوں میں جاپان کی جانب سے قائم کی گئی نام نہاد لائن ناقابل قبول ہے‘ وزارت خارجہ

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء) چین نے مشرقی متنازعہ سمندری پانیوں میں فوجی مشقوں کو بیجنگ کا بالکل درست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں پانیوں کے درمیان جاپان کی یک طرفہ طور پر قائم کی گئی وسطی لائن کو تسلیم نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پانیوں میں چین کی فوجی مشقیں جو کہ متنازعہ نہیں ہیں اور چین کے زیر انتظام ہیں۔

بالکل مناسب اور قانونی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی جانب سے چینی پانیوں میں قائم کی جانے والی وسطی لائن نام نہاد ہے اور چین جاپان کے اس یکطرفہ اقدام وک ہر گز قبول نہیں کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ان پانیوں کو نہ تو کبھی متنازعہ سمجھتا رہاہے اور نہ ہی آئندہ ایسا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :