کراچی،گرفتار دہشت گرد ابو ہریرہ کے اہم انکشافات ، ٹارگٹ کلنگ سے کروڑوں روپے کمائے ، سکھر میں زمینیں ، لاہور میں سروس سٹیشن بھی خریدا

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء)کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد ابو ہریرہ نے اہم انکشافات ، ٹارگٹ کلنگ سے کروڑوں روپے کمائے ، سکھر میں زمینیں ، لاہور میں سروس سٹیشن بھی خریدا ہے۔کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے دہشت گرد ابوہریرہ نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ ٹارگٹ کلنگ سے کروڑوں روپے کمائے اور زمینیں خریدیں۔ اس نے بتایا کہ ٹھٹھہ میں 10 ایکڑ زرعی زمین اور لاہور میں سروس سٹیشن بھی خریدا ہے۔اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پولیس کے مخبر شاہد اور سیاسی مخالفین کا بھی قتل کیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ٹارگٹ کلر برمی باشندہ ہے۔اس نے نادرا ملازمین کی مدد سے شناختی کارڈ حاصل کیا ، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر کی مدد کرنے والے نادرا ملازمین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔