شائقین کی غلطی پر بارسلونا پر جرمانہ،چیمپیئنز لیگ کے فائنل میچ کے دوران جھنڈے لہرانے پر 30 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا گیا

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:10

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء )اسپینش اور یورپیئن لیگ کی چیمپیئن بارسلونا پر چیمپیئنز لیگ کے فائنل میچ کے دوران جھنڈے لہرانے پر 30 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ہسپانوی کلب بارسلونا اور اطالوی کلب یوونٹس کے درمیان جون یں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میچ میں بارسلونا نے 3-1 سے فتح اپنے نام کی تھی لیکن اس میچ میں شائقین کی جانب کیٹیلنز کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

بارسلونا کو کیٹیلنز بھی کہا جاتا ہے اور ان دنوں بارسلونا کو ایک آزاد ملک بنانے کی باقاعدہ تحریک چل رہی ہے اور بارسلونا کا ایک بڑا طبقہ اس تحریک کا حامی ہے۔پچھلے سال کلب کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا تھا کہ وہ بھی اس تحریک کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

اسپینش لیگ کے دوران بارسلونا کے میچز میں کیٹیلنز کے جھنڈے موجود ہوتے ہیں لیکن یوئیفا کی جانب سے اس کی اجازت نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ چھ جون کے فائنل کے دوران شائقین کی جانب سے جھنڈے لہرائے جانے پر بارسلونا کی ٹیم پر جرمانہ کیا گیایوئیفا کے مطابق بارسلونا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے مطابق کسی بھی قسم کے تاثرات، الفاظ، کسی چیز اور کسی اور طریقے سے کوئی بھی ایسا پیغام پہنچانا جو کھیلوں کیلئے موزوں نہ ہو خصوصاً سیاسی، نظریاتی، مذہبی یا اشتعال انگیز ہو۔