نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کی بلا تعطل عدم فراہمی پر شوکاز جاری کر دیا

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء)نیپرا نے کراچی میں بجلی کے تعطل اور سروسز کی فراہمی بہتر کرنے میں ناکامی پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ کے الیکٹرک کو 15 روز میں جواب دینا ہو گا۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ الیکٹرک شرائط کے مطابق بجلی کی پیداوار میں ناکام رہی اور کے الیکٹرک اپنے لائسنس میں درج شرائط کی خلاف ورزی کرتی رہی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک نے جان بوجھ کر اپنے وسائل سے کم بجلی پیدا کی جبکہ نیپراسے معلومات چھپانے اور گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ کے الیکٹرک نے بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی بیک اپ پلان بھی مرتب نہیں کیا۔ کے الیکٹرک نیپرا ایکٹ کے سیکشن 28 اور 29 کے تحت بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب 15 روز میں دینے کی پابند ہے۔ ترجمان کے مطابق رمضان میں کراچی بجلی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ بھی نیپرا کو پیش کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :