وزیر اعظم نوز شریف سمیت سینکڑوں سرکاری ملازمین ،سیلاب متاثرین اور سیکورٹی اہلکار نماز جمعہ سے محروم

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:29

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ رحیم یار خان کے باعث خود نوز شریف سمیت سینکڑوں سرکاری ملازمین ،سیلاب متاثرین اور سیکورٹی اہلکار نماز جمعہ سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نوا ز شریف جمعہ کے روز دوپہر تقریباً 12.20پر رحیم یار خان پہنچے اور چاچڑاں شریف میں سیلاب متاثرین سے خطاب اور وہاں سے بریفنگ وغیرہ لینے کے تقریباً 3.30پر وہاں سے واپس شیخ زید ائر پورٹ رحیم یار خان کے لئے واپس روانہ ہوئے جس کے باعث سینکڑوں مسلمان جن میں سرکاری ملازمین،عام شہری،سیکورٹی اہلکار اور سیلاب متاثرین شامل تھے، نماز جمعہ سے محروم ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :