ڈیرہ اسماعیل خان، (نعوذبااللہ )فرضی روضہ رسول بنانے والے رضامحمدکیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:31

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء)صدرپولیس نے علاقہ چہکان میں(نعوذبااللہ )فرضی روضہ رسول بنانے والے رضامحمدکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ چہکان میں رضامحمدولدشیرمحمدقوم ساہی نے اپنے گھر کے کمرے کی دیوارپر(نعوذبااللہ)روضہ رسول کی تشبیح بنائی تاکہ سادہ لوح عوام نعوذبااللہ روضہ رسول سمجھ کرعمرہ اورزیارت کی غرض سے یہاں رقم دیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص کی اس حرکت کیخلاف چہکان کے لوگوں نے صدرپولیس کومذکورہ شخص کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دی جس پراے ایس پی وسیم ریاض کی نگرانی میں ایس ایچ اوسیف الرحمن نے مشترکہ کارروائی کرکے مذکورہ شخص کی گرفتاری کیلئے علاقہ چہکان میں اسکے گھرچھاپہ مارا۔مذکورہ شخص گھرپرموجودنہ تھاتاہم اسکے گھرسے دیگرسامان برآمدکرلیاہے۔پولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ صدرمیں295Aکے تحت مقدمہ کااندراج بھی کرلیاہے۔