ہینو پاک موٹرز کے خالص منافع میں113 ملین روپے کا نمایاں اضافہ

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء) گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال2015ء میں 30جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہینو پاک موٹرز کے خالص منافع میں113 ملین روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہینو پاک موٹرز کا شمارملک میں بسیں اور ٹرک بنانے والے بڑے اداروں میں ہوتا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق 30 جون2015ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کو381 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ہینو پاک موٹرز نے 268 ملین روپے کا خالص نفع کمایا تھا۔