افغان امن و استحکام اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ملکی سکیورٹی فورسز کا کردار قابل ستائش ہے‘ باراک اوبامہ

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:33

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے ملک میں سکیورٹی استحکام کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان فورسز کے کردار کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدارتی آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان ہم منصب محمد اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران صدر باراک اوبامہ نے افغان امن و استحکام سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر صدر باراک اوبامہ نے افغانستان میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔ صدر اوبامہ نے بدعنوانی سے نمٹنے ‘ اقتصادی صورتحال کی بہتری اور علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے بھی افغان حکومت کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔