ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی ،16کروڑعمران کی صحبت میں چھوڑدیئے ،10لاکھ قرض اداکرنے کیلئے لے رہاہوں، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء)ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کے ساتھ رقم کے معاملے پر معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ 16کروڑ روپے عمران خان کی صحبت میں چھوڑدیئے ،10لاکھ قرضے اداکرنے کیلئے لے رہاہوں،پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں ساوٴنڈسسٹم مہیاکرنے والے ڈی جے بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف سے طے پانے والے معاہدے کی تصدیق کی اورکہاکہ انہوں نے عمران خان سے والہانہ محبت کی وجہ سے 6کروڑروپے چھوڑدیئے ،اورصرف10لاکھ لینے کامعاہدہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 10لاکھ روپے قرضے اداکرنے کیلئے لے رہاہوں جومیں نے لوگوں کواداکرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :