کامونکے، پی پی 100میں (ن) لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، پی ٹی آئی کے کارکن کی آنکھ ضائع،ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ،الیکشن کمیشن کا گوجرانوالہ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کانوٹس ،پنجاب حکومت کو حالات سازگاربنانے کی ہدایت

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:28

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء)حلقہ پی پی 100میں (ن) لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم پی ٹی آئی کے کارکن کی آنکھ ضائع ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ،گزشتہ روز (ن)لیگی امیدوار کی طرف سے نکالی گئی ریلی کے دوران نعرے بازی پرپی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ایک دوسرے پر پتھراؤبھی کیا دونوں جماعتوں کے امیدواروں کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑدوران پتھراؤ پی ٹی آئی کے ایک کارکن وحید انصاری عرف بلا کی آنکھ ضائع ہوگئی تصادم کی وجہ ریلی کا روٹ تبدیل کرنا تھا ریلی کا روٹ کامونکے سے ٹبہ محمدنگر ،پل چنڈالہ ،سادہوکے ،ملکے ،ہرپوکی سے تولیکی ورکاں سے واپس کامونکے تھا جوکہ تبدیل کرکے جی ٹی روڈ پر کامونکے سے سادہوکے جارہے تھے کہ راستے میں پی ٹی آئی کے مرکزی انتخابی دفتر کے سامنے سے گزر کر نعرے بازی کرنے کی وجہ سے دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔

(جاری ہے)

ادھرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوجرانوالہ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کانوٹس لے لیا، پنجاب حکومت کوگوجرانوالہ میں حالات سازگاربنانے کی ہدایت بھی کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے درمیان تصادم پرنوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسرسے کہاہے کہ دونوں جماعتوں کونوٹس جاری کئے جائیں اورقانون کے مطابق کارروائی کی جائے ،الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کوبھی حالات سازگاربنانے کی ہدایت کردی