چاند نظرنہیں آیا، یکم ذیقعدہ بروزپیر 17اگست کو ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

اتوار 16 اگست 2015 09:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ذیقعدہ کا چاند نظرنہیںآ یا ،یکم ذیقعدہ 1436ئھ بروز پیر 17اگست کو ہوگی۔ دریں اثنا ء ہفتہ کے روز مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہٴ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا اسد دیوبندی ،قاری نذیر احمد نعیمی ، مولانا صابر نورانی ، علامہ علی کرار نقوی ،مولانا حافظ محمد سلفی اورمولانا فیروزالدین رحمانی نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کے لئے محکمہٴ موسمیات کراچی کے ڈائرکٹرعبدالقیوم بھٹو ا ور سپارکو سے غلام مصطفی نے شرکت کی ۔ پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ملک بھر میں کسی مقام سے بھی شہادت موصول نہیں ہوئیں، محکمہٴ موسمیات نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی ہے، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ذیقعدہ 1436ئھ بروز پیر 17اگست کو ہوگی ۔