بحیرہء روم میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 40 افراد ہلاک

اتوار 16 اگست 2015 09:37

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء)بحیرہء روم میں غیرقانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز اطالوی بحریہ کی جانب سے سامنے آنے والے ایک بیان کے مطابق اس کشتی پر قریب 300 افراد سوار تھے اور یہ لیبیا کی سمندری حدود کے قریب غرق ہوئی۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ ریسکیو مشن ابھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز بھی بحیرہ روم میں ایسے ہی ایک واقعے میں پچاس افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ اطالوی بحریہ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران تقریباً دو ہزار تارکین وطن کو شکستہ کشتیوں سے ریسکیو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :