سوڈانی عدالت نے ٹراؤزر پہننے پر 19سالہ مسیحی خاتون کو 20کوڑوں کی سزا سنا دی ، خاتون نے جولباس زیب تن کررکھاتھا، وہ غیر مناسب تھا اس لیے اْسے اضافی سزا کے طورپر 20کوڑے بھی مارے جائیں، جج ،کوڑے مارنے کی سزا کیخلاف اپیل کی ہے لیکن اس پر مزید کارروائی نہیں ہوسکی، وکیل فردوس التوم

اتوار 16 اگست 2015 09:40

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء) سوڈان کی ایک عدالت نے غیرمناسب لباس زیب تن کرنے پر ایک 19سالہ مسیحی خاتون کو 20کوڑے مارنے کی سزاسنادی۔وکلاء نے بتایاکہ فردوس التوم ان 10خواتین طالبات میں سے ایک تھیں جنہیں جینز اور لمبی شرٹ پہننے پر 25جون کو ایک چرچ کے باہر سے گرفتار کیاگیاتھا، خاتون کو جب عدالت میں پیش کیاگیاتو جج کاکہناتھاکہ اس وقت خاتون نے جولباس زیب تن کررکھاتھا، وہ غیر مناسب تھا اس لیے اْسے اضافی سزا کے طورپر 20کوڑے بھی مارے جائیں۔

(جاری ہے)

فردوس التوم کے وکیل کاکہناتھاکہ اْنہوں نے کوڑے مارنے کی سزا کیخلاف اپیل کی ہے لیکن اس پر مزید کارروائی نہیں ہوسکی اور ابھی تک کارروائی سے متعلق کوئی شیڈول بھی سامنے نہیں آسکا۔بتایاگیاہے کہ گرفتار ہونیوالی خواتین میں سے پانچ کو جرمانہ کیاگیا ، فردوس التوم سمیت دو خواتین کو 500سوڈانی پاؤنڈ اور تین کو 5پاؤنڈ جرمانہ کیاگیاجبکہ مزید پانچ خواتین پر الزامات مسترد کرتے ہوئے اْنہیں فوری طورپر رہاکرنے کا حکم دیدیاگیاجبکہ کیس کی مزید سماعت اتوار کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :