مکہ میں شدید بارشوں کا امکان ، شہریوں اور سیاحوں کو دریاؤں اور ندیوں سے دور رہنے کی ہدایات

اتوار 16 اگست 2015 09:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء)ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سعودی حکومت نے مکہ میں شہریوں اور سیاحوں کو دریاؤں اور ندیوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔چیف سول ڈیفنس آفیسر مکہ احمد دلوبائی نے کہاہے کہ بارشوں سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے سول ڈیفنس نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،ٹیمیں مختلف جگہوں پر تعینات کر دی ہیں ،جہاں بارشوں کا پانی شہریوں کیلئے پریشانی کاباعث بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات میں نجران ،جازن ،عسیر ،باہا اور مکہ سے ریاست کی ساحلی پٹی طوفان کی زد میں آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے مشرقی علاقے اور ضلع مدینہ میں دوپہر کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ سال موسلا دھار بارش کی وجہ سے مکہ سیلاب کی زد میں آگیا تھا جبکہ اولے پڑنے کی وجہ سے دو افراد کی جان بھی چلی گئی تھی جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔خراب موسم بجلی کے منقطع ہونے کا بھی باعث بنا تھا جس کے باعث درجنوں گاڑیوں کو مکہ میں نقصان بھی پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :