ملک کو شدید اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے ، ماضی میں بھی سیاسی اور عسکری قیادت کی وجہ سے ملک دولخت ہوا ،جاوید ہاشمی، میری سیاسی اور عسکری قیادت سے اپیل ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو چھوڑ کر ایم کیو ایم اور تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں ، ہنگامی پریس کانفرنس

اتوار 16 اگست 2015 09:17

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو شدید اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے ، ماضی میں بھی سیاسی اور عسکری قیادت کی وجہ سے ملک دولخت ہوا ،موجودہ حالات کا تقاضا ہے اور میری سیاسی اور عسکری قیادت سے اپیل ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو چھوڑ کر ایم کیو ایم اور تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں ۔

یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جن قوتوں نے نبیل گبول سے استعفیٰ لیا تھا وہ غلط تھا اور ایم کیو ایم کے نائن زیرو پر الیکشن میں ایم کیو ایم کے ہاتھوں ہونے والی ہار تمام سیاسی عسکری اور رینجرز قیادت کی غلطی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے یہاں کچھ لوگ ایران ، سعودی عرب امریکہ اور بھارت کیلئے کام کرتے ہیں مگر ہماری مسلح افواج وہ اندرونی اوربیرونی معاملات کو دیکھ رہی ہیں سرحدوں کا تحفظ کررہی ہیں ہم سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اندرونی اور بیرونی قوتوں کی پاکستان میں مداخلت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو برداشت کریں انہوں نے کہا کہ ہماری قوم بحرانوں سے گزر رہی ہے اور اس میں ایم کیو ایم کے استعفے آنے سے ایک نیا بحران سامنے آیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے ختم ہوئے اور انہوں نے اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کیا تھا جو خوش آئند تھا اور میں نے خود دیکھنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی میں واپس جاتے ہیں اور میں نے خود عمران خان کا استقبال کرنا تھا انہوں نے کہا کہ ہمیں حقائق کو سمجھنے کی ضرورت ہے میں نے کبھی ایجنسیوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہمیں تو جو کچھ بتایا گیا وہ عمران خان کی طرف سے بتایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی خواہش ہے کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے اس ملک کی عسکری قیادت نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے اور معاملات کو دیکھا ہے پاکستان میں بحرانوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے یہاں وسائل بہت زیادہ ہیں آج ملک میں زراعت صنعت تباہ ہے روزمرہ اشیاء مہنگے ہیں غریبوں پر ٹیکس لگ رہا ہے اگر ہم نے چین کی راہداری پر عمل کرلیا تو انڈیا گھٹنے ٹیک کر راہداری مانگے گا اور مانگ رہا ہے دنیا کی تمام معیشت کا راستہ پاکستان میں ہے ہماری عسکری اور سیاسی قیادت ایم کیو ایم کے بحران کو حل کرلے گی مشاہد اللہ کے بیان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے جو میرے بارے کہا مجھے علم نہیں تھا انہوں نے جو کہا خود بحران کھڑا کیا ہے میں نے نہ ایجنسیوں سے رابطے رکھے انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر اسمبلی میں جاتے تو میں خود ان کا استقبال کرتا ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل پاشا نے مجھے کہا تھا کہ میں آپ کو خواجہ سعد رفیق اور نواز شریف شہباز شریف کو نہیں چھوڑں گا میں نے عمران کو کہا تھا کہ مارشل لاء لگا تو آپ کی وجہ سے لگے گا اور آپ آٹھ سال بنی گالہ بیٹھیں رہیں گے

متعلقہ عنوان :