بلاول بھٹو زرداری سے مولا بخش چانڈیو کی ملاقات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

اتوار 16 اگست 2015 09:17

کراچی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایم این اے فریال تالپور بھی شریک تھیں ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور کراچی میں ہونے والے آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں فریال تالپور بھی موجود تھیں گزشتہ روز دبئی سے پاکستان واپس آئیں جو پارٹی کے معاملات کے حوالے سے ساق وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو سے گفتگو کرتی رہیں ۔