لاہور ،انجمن تاجران کے36 دھڑے متحد، 18اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلان

اتوار 16 اگست 2015 09:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء)انجمن تاجران کے36 دھڑے متحد، 18اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا،ملک بھر کے تاجروں کے36دھڑوں کا مشرکہ اجلاس ہفتہ کے روز ہوا جس میں تاجر تنظیموں نے ودہولڈنگ ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا،تاجر برادری کے مختلف دھڑوں نے مشترکہ جدوجہد کے لئے 36رکنی سپریم کونسل بنا دی اور تمام تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ18اگست کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی،ودہولڈنگ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :