ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن کے لئے نیا فارم متعارف کرا دیا ،ٹیکس گذار انٹرنیٹ پر ٹیکس ریٹرن جمع کرواکر اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے جان چھڑاسکتے ہیں

اتوار 16 اگست 2015 09:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء) ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن کے لئے نیا فارم متعارف کرا دیا ہے ، ٹیکس گذار انٹرنیٹ پر ٹیکس ریٹرن جمع کرواکر اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے جان چھڑاسکتے ہیں ۔ نئے فارم میں تبدیلیاں تاجروں اور پیشہ ور تنظیموں کی گذارشات کے بعد کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پانچ لاکھ سے زائد آمدنی والے تنخواہ دار طبقے لئے آسانی یہ ہے کہ وہ الیکٹرونک یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ٹیکس ریٹرن 31اگست تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ کمپنیاں اپنے ٹیکس گوشوارے 30ستمبر تک جمع کروا سکتی ہیں ۔

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے تنخواہ دار طبقے اور کمپنیوں سے بینکنگ ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا ۔ اس وقت میں ملک میں 1فیصد سے بھی کم افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں جبکہ موجودہ مالی سال میں حکومت نے 32سو ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف رکھا ہے

متعلقہ عنوان :