ڈی آئی جی آپریشنز نے کانسٹیبلز بھرتی کیلئے آنے والے امیدواروں کی موٹر سائیکلوں کے پلگ نکالنے والے 5 چور پولیس اہلکاروں کو ملازمتوں سے معطل کر دیا

اتوار 16 اگست 2015 09:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء) ڈی آئی جی آپریشنز نے کانسٹیبلز بھرتی کیلئے آنے والے امیدواروں کی موٹر سائیکلوں کے پلگ نکالنے والے 5 چور پولیس اہلکاروں کو ملازمتوں سے معطل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چوہنگ جاوید صدیق کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ معطل کئے جانے والے چور پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر اصغر، اے ایس آئی توفیق، کانسٹیبلز شکیل، صفدر اور سرفراز شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے چوری کی اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :