کوئٹہ،گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ،باپ زخمی

اتوار 16 اگست 2015 09:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق باپ زخمی لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں ایک گھر میں پٹرول کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچیاں اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 4 سے 9 سال بتائی جاتی ہیں باپ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا