عام شہریوں کی سیکورٹی صورتحال انتہائی ابتر،شریف خاندان کی سیکورٹی پر پنجاب پولیس کے1800اہلکار تعینات

اتوار 16 اگست 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء)شریف خاندان کی سیکورٹی پر پنجاب پولیس کے1800اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 25ایس ایچ اوز شریف خاندان کی حفاظت پر مامور نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک میڈیا ریسرچ رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کے تمام گھروں اور ان کے اہلخانہ کی حفاظت کیلئے ایک ایس ایس پی،چار ایس پیز اور18ڈی ایس پیز تعینات ہیں جو ہر وقت ان کی حفاظت پر مامور نظر آتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں عام شہریوں کیلئے سیکورٹی صورتحال انتہائی ابتر اور سیکورٹی نہ ہونے کے برابر نظر آتی ہے جبکہ حکمران خاندان کیلئے ضرورت سے زائد سیکورٹی فراہم کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :