رحیم یار خان، زیادتی کا نشانہ بننے والے چودہ سالہ لڑکے نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی

اتوار 16 اگست 2015 09:32

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء) رحیم یار خان میں زیادتی کا نشانہ بننے والے چودہ سالہ لڑکے نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی ، آر پی او بہاولپور نے واقع کا نوٹس لے لیا ، 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر تحصیل خان پور کے گاوٴں جیٹھا بھٹہ میں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا شکار ہونے والے ایک 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی مذکورہ لڑکے کے اہلخانہ کے مطابق نوجوان کو چند ملزمان نے پیر کو اغواء کیا اور اسے گاوٴں سے دور لے جاکر 2 دن تک نشہ آور ادویات پلا کر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، بدھ کو ملزمان نوجوان کو نیم مردہ حالت میں ان کے گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے متاثرہ لڑکے کے والد ملک اقبال نے واقعے کی رپورٹ ہیڈ تالیاوالا چیک پوسٹ پر کی اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا جو ویسے ہی شدید صدمے کا شکار تھا، پولیس کا رویہ برداشت نہیں کرسکا اور اس نے جمعے کو قریبی ریلوے ٹریک پر ایک مال گاڑی کے آگے چھلانگ لگادی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔لڑکے کے اہلخانہ اور گاوٴں کے دیگر رہائشیوں نے رحیم یار خان-بہاولپور روڈ پر 2 گھنٹے کے لیے میت کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔انھوں نے الزام لگایا کہ پولیس مقدمہ درج کرنے کے لیے 50 ہزار روپے کامطالبہ کر رہی ہے۔

متاثرہ لڑکے کی خود کشی کے واقع کے بعد آر پی او بہاولپور احسان صادق نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کیا جس کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمے کا اندراج بھی کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے متاثرہ لڑکے سے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنائی اور متاثرہ لڑکے کو بار بار ملزمان کی جانب سے بلیک میل کیا جاتا تھا جس سے تنگ آکر چودہ سالہ لڑکے نے خود کشی کا فیصلہ کیا ۔

دوسری جانب ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ سب انسپکٹر امتیاز علی کو ملازمت سے برطرف کر رکے انھیں پولیس آرڈر 2002 کی سیکشن 155 سی کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے.ن کامزید کہنا تھا کہ نوجوان کے اہلخانہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 266، 377 اور 322 کے تحت صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا جا چکا ہے