محکموں کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا”پٹرول کنٹرول“ کرنے کے احکامات جاری

اتوار 30 اگست 2015 09:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) وفاق اور صوبائی محکموں کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا”پٹرول کنٹرول“ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق ملک بھر کے سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکار سرکاری خرچ پر پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں میں ڈلوا کر ان کا دفتر اوقات کے بعد بھی بے دریغ استعمال کرتے ہیں جس کے بارے میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے خزانے کو اضافی ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے ذمہ دار آفسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاص طور پر ’پٹرول کنٹرول“ پالیسی پر عمل درآمد کے احکامات جاری کئے ہیں۔