سعودی عرب : خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے مہم شروع ،مقابلے میں سوشل میڈیا کے صارفین میدان میں اتر آئے

اتوار 30 اگست 2015 09:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء)سعودی عرب میں رجعت پسندوں نے آ ن لائن پر ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد دسمبر میں ملک میں خواتین کو ووٹ کے پہلے موقع کی مخالفت کرنا ہے۔لیکن ان کے مقابلے میں سوشل میڈیا کے صارفین میدان میں اتر آئے ہیں جو طنز اور مزاح کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے مقام کی ترویج کر رہے ہیں۔سعودی عرب میں خواتین پہلی بار نہ صرف اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گی بلکہ بلدیاتی انتخابات بھی لڑ سکیں گی۔

(جاری ہے)

البتہ ایک قدامت پسند گروہ نے حال ہی میں ملک کے مفتی اعظم سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور انتخابات میں خواتین کو شرکت سے روکیں۔مفتی نے ان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ گروہ کو ’زندگی کے دشمن‘ سے تعبیر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ نے خواتین کی انتخابات میں شرکت کے مخالفین کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے مگر اس مہم کا الٹا نتیجہ یہ نکلا کہ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک دم سرگرم ہوگئے اور انہوں نے اس مقصد کے لیے طنز و مزاح کا اپنا آلہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :