شانگلہ ، غلط فہمی کے باعث دو گروپوں میں نورا کشتی، ہاتھا پائی ،پارٹی کارکنوں اور نئے منتخب شدہ کونسلرز کے درمیان تلخ و تند جملوں کا تبادلہ،پولیس کا ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج،فوج کی گشت

اتوار 30 اگست 2015 09:43

الپوری ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری میں گرم ترین دن، ضلعی حکومتوں کی تاریخ میں شانگلہ کا ہیڈ کوارٹر الپوری میں پہلی بار نورا کشتی کے مناظر،پارٹیوں کے درمیان غلط فہمی سے صورتحال ہاتھ پائی تک جا پہنچی،پارٹی کارکنوں اور نئے منتخب شدہ کونسلرز کے درمیان تلخ و تند جملوں کا تبادلہ،پولیس کا ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج،فوج کی گشت،تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دن ڈپٹی کمشنر الپوری کے دفتر میں ضلعی ناظمین کی حلف برداری کے فوراً بعد اس وقت صورتحال کشیدہ ہوئی جب ایک کونسلر کو گاڑی سے اتارنے کے لئے مخالف گروپ کے کونسلرز نے طاقت کا استعمال شروع کیا ایک کونسلر جو کہ گاڑی میں پہلے سے بھیٹا ہوا تھا اسے دوسرا گروپ اپنا حامی سمجھ کر گاڑی سے اتارنا چاہ ر ہا تھا ،جس سے معاملات بگڑنا شروع ہوئے اور بات گالم گلوچ سے نکل کر ہاتھ پائی تک پہنچی اس کے بعد تو گویا ایک محشر بھرپا ہو ا اور کسی کو اندازہ نہیں ہو رہا تھا کہ ہو کیا رہا ہے تاہم اس سے پہلے کہ بات مزید بگڑ جاتی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ فیصل شہزاد نے موقع پر پہنچ کر معاملات اپنے ہاتھ میں لئے اور معا ملات کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنے کی کوشیش کی بعد میں ڈی سی شانگلہ اور ڈی پی او شانگلہ کی بھرپور محنت اور جوجہد سے تمام پارٹیوں کے مشران کا چھ، چھ رکنی جرگہ بلایا گیا جنہوں نے اس جھگڑے کو غلط فمی کا نتیجہ قرار دیا اس کے ساتھ ہی ان دونوں سرکاری اہلکاروں نے مخالف پارٹیوں کے کونسلرز اور رہنماوں کو امنے سامنے بھٹا کر ایک با قاعدہ راضی نامہ کیا ،اس موقع پر دونوں اطراف کے مشران نے جھگڑے کی اس نوعیت پر افسوس کا ظہار کیا جس سے ضلع شانگلہ اس کے غیور عوام اور سادہ لوگوں کو ٹھیس پہنچی تاہم انہوں نے اس واقع کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دینے کے بعد کے بعد اپس میں بغلگیر ہوئے اس موقع پر ان مشران کا کہنا تھا کہ ضلع شانگلہ کی تاریخ میں اس طرح کے واقعات کسی بھی سورتحال قابل قبول نہیں کیونکہ جمہوریت میں ووٹ کے ذریعے ہارنا اور جیتنا اس کی خوبصورتی ہے اور ان نمایندوں کو لوگوں کے بنیادی مسائیل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ااس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ سعادت حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز سے ضلع بھر میں دفعہ144نافذ ہوگی،ہارس ٹریڈنگ کے مطابق اس کا کہنا تھا کہ اسی صورت میں کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ حکومت ہر اس عمل کا نفی کرتی ہے جس سے عوام کو مشکلات درپیش ہو ں ،اس موقع پر ڈی پی او شانگلہ نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دہی کے لئے کل الپوری میں سیکورٹی سخت ہو گی،گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہو گا ،بلخصوص الیکشن کے اخری مراحل تک، اس نے عام پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی کی خاطر اس عمل کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں انتظا میہ اور پولیس کا ساتھ دیں

متعلقہ عنوان :