داعش کی مالی امداد اور تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دینے کا الزام ،امریکی نوجوان علی امین کو 11سال قید کی سزا سنا دی گئی

اتوار 30 اگست 2015 09:51

رچمنڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء )امریکی نوجوان علی امین کو سوشل میڈیا کے ذریعے شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کرنے پر 11سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ورجینیا کے 17سالہ نوجوان علی امین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے لوگوں کو داعش کی مالی امداد اور تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دیتا تھا۔ انہوں نے رواں سال جنوری میں ورجینا کے 1نوجوان کو داعش میں شمولیت کے لیے شام جانے میں بھی مدد کی۔ الیگزنڈریہ کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ جج نے نوجوان علی امین کو 11سال 4ماہ قید کی سزا سنائی۔ امریکہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ ہے، جس میں ملزم کو سزا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :