عراق، عراقی وزیراعظم کا بغداد کے گرین زون کو کھولنے کا حکم، عراقی سکیورٹی فورسز نے بغداد کے گرین زون کی جانب جانے والے راستے کو بند کررکھا ہے

اتوار 30 اگست 2015 09:50

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء )عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے سکیورٹی کمانڈروں کو دارالحکومت بغداد کے قلعہ نما علاقے گرین زون کو عام شہریوں کے لیے کھولنے اور وہاں تک رسائی آسان بنانے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے کمانڈروں کو ملک بھر میں سیاسی اور سکیورٹی دھڑوں کی جانب سے بند کی گئی سڑکوں کو بھی کھولنے کی ہدایت کی ہے۔حیدرالعبادی نے بغداد اور جنوبی شہروں میں جمعہ کو متوقع احتجاجی مظاہروں سے قبل آ ن لائن بیانات میں یہ احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک قانونی کمیٹی کو سرکاری املاک کی ملکیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا بھی ہے۔یہ کمیٹی غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی ریاست کو واپسی کا جائزہ لے گی۔واضح رہے کہ عراق کی مختلف ملیشیاوٴں ،سیاسی جماعتوں اور بااثر شخصیات نے بغداد اور دوسرے شہروں میں حالیہ برسوں کے دوران کاربم دھماکوں کے پیش نظر بہت سی شاہراہوں کو بند کررکھا ہے۔حیدرالعبادی نے کمانڈروں کو شہریوں کو دہشت گردی سے تحفظ دینے کے لیے ایک منصوبے پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :