بعل شمین کی تباہی کی سیٹیلائٹ تصاویر حاصل کر لی گئیں

اتوار 30 اگست 2015 09:51

دمشق ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء )ایک فرانسیسی سیٹیلائٹ نے شام کے شہر پیلمائرہ میں واقع بعل شمین عبادت گاہ کو تباہ کیے جانے کے بعد کی تصاویر لی ہیں اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب بعل شمین عبادت گاہکا وجود نہیں رہا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ٹریننگ اینڈ ریسرچ ایجنسی کے ترجمان نے کہا ’اب وہ جگہ بالکل ہموار ہے۔

‘ واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے یونیسکو کا عالمی ورثہ قرار دی جانے والی جگہ پیلمائرا میں واقع قدیم عبادت گاہ بعل شمین کو تباہ کر دیا تھا۔بعل شمین پہلی سنہِ عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس سال مئی میں دولت اسلامیہ کے جنگجووٴں نے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل اس قدیم شہر پر قبضہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :