برٹش لائبریری نے طالبان سے تعلق رکھنے والی بہت سی دستاویزات کو محفوظ کرنے سے انکار کر دیا

اتوار 30 اگست 2015 09:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء)برطانیہ میں برٹش لائبریری نے دہشت گردی سے متعلق قوانین کے بارے میں تشویش کی وجہ سے طالبان سے تعلق رکھنے والی بہت سی دستاویزات کو محفوظ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔افغان طالبان سے متعلق دستاویزات میں سرکاری اخبار، نقشے اور ریڈیو نشریات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم دانشوروں نے برٹش لائبریری کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے یہ دستاویزات افغانستان میں جاری بغاوت کو سمجھنے کا قابلِ قدر ذریعہ ہیں۔

لائبریری کا کہنا ہے کہ اسے خوف ہے کہ اگر وہ ان دستاویزات کو محفوظ کرتی ہے تو وہ کہیں دہشت گردی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب نہ ہو جائے۔ لائبریری کے مطابق اسے قانونی طور پر صلاح دی گئی ہے کہ وہ طالبان سے متعلق مواد کو قابلِ رسائی نہ بنائے۔ایلیکس سِٹرک وین لِنشوٹن جو مصنف اور محقق ہیں اور جنھوں نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں مدد کی تھی، کہتے ہیں کہ لائبریری کا فیصلہ ’حیران کن اور مایوس کن ہے۔

متعلقہ عنوان :