جوہری معاہدے سے ایران کے ہتھیاروں کے حصول کی تمام راہیں بند ہوگئی ہیں‘ باراک اوبامہ،معاہدہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کے بھرپور مفادمیں ہے‘ خطاب

اتوار 30 اگست 2015 09:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے نے ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی تمام راہیں بند کردی ہیں۔ جبکہ یہ اقدام امریکہ اور اسرائیل دونون کے بھرپور مفادمیں ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک خطاب میں اوبامہ نے کہا کہ اس معاہدے نے ایران کیلئے تمام وہ راہیں بند کردی ہیں جن پر گامزن ہوکر وہجوہری ہتھیار حاصل کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایران اس معاہدے کے ذریعے دھوکہ کرے گا۔ وہ قابل بھروسہ نہیں ہے۔ وہ اسرائیل کی تباہی کا خواہاں ہے تاہم میں کہتاہوں کہ ایک حقیقت ہے کہ ایران سپر پاور نہہونے کے باوجود علاقائی طاقت ہے۔ انہوں نے کہ اکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اس پر اعتماد کرنے لگے ہیں بلکہ اس سے ہمیں یہ اطمینان ہوگیا ہے کہ ہم ایران کی جوہری صلاحیت کو مسلسل پرکھ سکیں گے اور جب بھی تہران کسی قسم کی دھوکہ دہی کی کوشش بھی کرے گا تو ہم اس کو پکڑ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :