قصور ویڈیو سکینڈل ، تین ملزمان 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اتوار 30 اگست 2015 09:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) قصور ویڈیو سکینڈل میں ملوث تین ملزمان کو 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ہفتہ کو پولیس کی طرف سے قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا ، ملزمان میں تنزیل الرحمن عتیق اور وسیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ تینوں ملزمان ویڈیوسکینڈل کے مرکزی ملزمان ہیں اور کیس پر مزید تحقیقات کے لئے جسمانی ریمانڈدیاجائے۔ عدالت نے ملزمان کو 8 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو ایک ساتھ پیش کیا جائے

متعلقہ عنوان :