جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھما کہ، ایک اہلکارشہید ، چار زخمی

اتوار 30 اگست 2015 09:43

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق ، اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں بارودی سرنگ کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرا گئی جس سے سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار موقع پر شہیدجبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :