نیویارک میں ایئر شو کی تیاری کے دوران 1طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک

اتوار 30 اگست 2015 09:53

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء )نیویارک میں ایئر شو کی تیاری کے دوران 1طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ نیویارک پولیس کے مطابق حادثہ اسٹیوارٹ ایئر پورٹ پر پیش آیا، جہاں ایئر شو کی تیاریاں اپنے عروج پر تھیں، جس کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے 1طیارہ ہْڈسن ویلی میں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں جہاز کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی شہر نیو یارک میں 2روزہ ایئر شو گزشتہ روز ہفتہ کو شروع ہو گیا ہے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :