بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے سے بھوکے نہیں مر جائیں گے: شہریار خان،دونوں ملکوں کے عوام سیریز کے خواہاں ہیں، بھارت کو سیاسی تعلقات کا بہانہ نہیں بنانا چائیے، اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ان کھلاڑیوں کو فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اگست 2015 09:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے سے بھوکے نہیں مر جائیں گے۔ دونوں ملکوں کے عوام سیریز کے خواہاں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے سے بھوکے نہیں مر جائیں گے۔ دونوں ملکوں کے عوام سیریز کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو سیاسی تعلقات کا بہانہ نہیں بنانا چائیے۔ شہریار خان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ان کھلاڑیوں کو فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے فرنٹ فٹ پر شاٹ کھیل کر بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں بھارت کی اجارہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔