پاکستان عوامی تحریک کا این اے 154 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر غور،عامر فرید کوریجہ پاکستان عوامی تحریک کے ممکنہ امیدوار ہوں گے،سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس میں تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

اتوار 30 اگست 2015 09:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل PATخرم نواز گنڈا پور نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں عوامی تحریک کی شرکت اور نمائندگان کے انتخاب کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹر طاہر القادری کی منظوری کے بعد PAT این اے 154 سے با ضابطہ الیکشن لڑنے کا اعلان کرے گی ۔

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیر آف کوٹ مٹھن شریف عامر فرید کوریجہ NA-154 سے پاکستان عوامی تحریک کے ممکنہ امیدوار ہوں گے ۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں دو ستمبر سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کی کال کی حمایت کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔پاکستان عوامی تحریک تاجر برادری کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے ۔اجلاس میں بشارت جسپال ،فیاض وڑائچ ،عامر فرید کوریجہ،رانا سعید ،ایم نور اللہ و دیگر بھی شریک تھے ۔