نیپال کے وزیر اعظم کا انتخاب اتوار کو ہو گا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 08:59

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء)نیپال کی پارلیمان نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے دن نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیپالی اسمبلی کے اسپیکر سبھاش نیموانگ کے مطابق ممبر پارلیمان ہفتے کے دن امیدواروں کو نامزد کریں گے جبکہ حتمی رائے شماری اتوار کو کی جائے گی۔ نیپال کے نئے آئین کے نافذ العمل ہونے کے بعد موجودہ وزیراعظم سوشیل کویئرالا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دوسری طرف جنوبی نیپال میں مظاہرین اس نئے آئین کے خلاف اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔