حکومت اورتاجروں میں ودہولڈنگ ٹیکس پر مذاکرات کاایک اوردوربے نتیجہ ،اگلا دوربدھ کو ہوگا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 08:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء)حکومت اورتاجروں کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مذاکرات کاایک اوردوربے نتیجہ رہا،اب اگلا دوربدھ کو ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت اورتاجروں کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر جمعہ کے رو ز مذاکرات کا ایک اور دور ہوا تاہم فریقین ایک مرتبہ پھر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور اس طرح یہ دور بھی ناکام رہاہے جس کے بعد اب آئندہ دوربدھ کودوبارہ ہوگا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ ودہولڈنگ ٹیکس رہناچاہئے اوریہ رہے گا۔ودہولڈنگ ٹیکس تاجروں اورکاروباری طبقے پرنہیں باقی عوام پررہے گا۔ان کاکہناتھاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پردونوں فریقین کے درمیان مذاکرات حل کی جانب گامزن ہے ،اگلے دورمیں معاملات طے پاجانے کاامکان ہے ۔اوریہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائیگا،حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے کاحل کرنے میں سنجیدہ ہے

متعلقہ عنوان :