2روز ہ وارم ا پ میچ ہار جیت کے بغیر ختم ، پاکستان اے کے 192رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم میچ کے اختتام پر 9وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنا لئے تھے ، انگلش اوپنرز ناکام ، بیل 53، ٹیلر 61رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان اے کی جانب سے میر حمزہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جنید خان اور ظفر گوہر نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13اکتوبر کو شروع ہوگا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 07:36

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء)پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ہونے والے ’وارم اپ میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا ، میچ کے پہلے دن پاکستان کی اے ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 192 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی۔ دوسرے روز انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو معین علی اور ایلکس ہیلز پاکستان اے کے خلاف شارجہ میں وارم اپ میچ کے دوسرے دن ناکام رہے معین علی 20اور ایلکس ہیلز صرف 9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ان کے بعد آئن بیل اور ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا بیل 53رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرڈ ہوگئے جبکہ ٹیلر 61رنز بنا کر آؤٹ ہوئے سٹوکس بغیر کوئی رنز بنائے افتخار احمد شکا ر بنے وکٹ کیپر بٹلر 39رنز بنا سکے دن کے اختتام پر انگلینڈ ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنا سکی پاکستان اے کی جانب سے میر حمزہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جنید خان اور ظفر گوہر نے 2,2، محمد اصغر اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ 13اکتوبر کو شروع ہوگا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ وارم اپ میچ میں پورا دن ایک ٹیم بیٹنگ کرے گی اور دوسرے دن دوسری ٹیم کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیوں کو اپنے 15، 15 کھلاڑیوں کو آزمانے کی اجازت ہو گی۔پاکستان اے نے اس میچ میں سات بولروں کو آزمایا جن میں جنید خان، میر حمزا، احسان عادل، ظفر گوہر، ضیا الحق، محمد اصغر اور افتخار احمد شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :