ضمنی الیکشن این اے122 ، بیلٹ پیپرز آج پریزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کئے جائیں گے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 08:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء)الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 122اور پی پی 147میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز جن کی تعداد 3لاکھ 47ہزار 76 اور پی پی 147کے 1لاکھ 40ہزار 767 ہے آج یزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ریجنل الیکشن کمشنر طاہر منصور خان کے مطابق این اے 122اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا سارا عمل فوج کی نگرانی میں مکمل ہوا ہے۔

پولنگ سکیم کے مطابق مردووٹرز کی تعدادایک لاکھ90328اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ57434ہے جن کیلئے مجموعی طور پر بنائے گئے 284پولنگ سٹیشنوں میں سے 134مردوں اور134 ہی خواتین کیلئے جبکہ 16مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں673پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں367مردوں اور306خواتین کیلئے بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :