بنگلادیشی فاسٹ بولر مشرفی مرتضی ڈینگی میں مبتلا، بیماری کے باعث مشرفی مرتضی اب نیشنل لیگ کے تیسرے راونڈ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 07:36

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء)بنگلادیشی فاسٹ بولر مشرفی مرتضی بھی ڈینگی کا شکار ہوگئے۔مشرفی مرتضی کو طبعیت کی خرابی کے باعث آج صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا تو ان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق انھیں اب بھی تیز بخار ہے۔ بیماری کے باعث مشرفی مرتضی اب نیشنل لیگ کے تیسرے راونڈ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ سابق کپتان بنگلادیش کے لیے چھتیس ٹیسٹ،ایک سو ستاون ون ڈے اور اکتیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :