بہاولپور،مختلف اداروں کی ٹیموں کی پولیو کے قطرے پینے ہونیوالی بچوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات شروع

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 08:42

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء) مختلف اداروں کی ٹیموں نے پولیو کے قطرے پلانے کے باعث ہونیوالی بچوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں پولیو کے قطرے پلانے والے ویکسی نیٹرکوبھی گرفتار کرلیا بچوں میں پائی جانیوالی علامات ڈائریاکے مرض کی نشاندہی کرتی ہیں علاقہ کازیرزمین پانی انتہائی ناقص ہے تحقیقات کے بعدہی اصل حقائق کاپتہ لگ سکے گا حاصل پورکے قریب اسٹیشن شیخ واہن جھنڈانی میں گزشتہ روز2 بچوں کی ہلاکت اور25 کی ہلاکت خراب ہونے کے واقعہ کوپولیو ویکسین کے قطرے پلانے اورحفاظتی ٹیکے لگانے کاشاخسانہ قراردیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

پانچ بچوں کوتشویشناک حالت میں حاصل پوراوربہاولپورکے ہسپتالوں میں داخل کرایاگیاتھا ان پانچ بچوں کاعلاج معالجہ جاری ہے پولیو کے قطرے پلانے کوموت کی وجہ قراردیئے جانے کے بعدورلڈ ہیلتھ آرگنائریشن یونیسف اوروزیراعلی پنجاب کی تحقیقاتی ٹیمیں علاقہ میں پہنچ گئیں ہیں ضلعی حکومت کی طرف سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہی ماہراطفال ڈاکٹرقاسم کھچی نے بھی تحقیقات کاآغاز کردیاگیاہے پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج نے بھی تحقیقات کاآغاز کردیاہے جبکہ ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی سربراہی میں ایک ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں ان ٹیمو ں نے بچوں کوپلائی جانیوالی ویکسین اورٹیکے قبضہ میں لے لئے ہیں اورعلاقہ کے لوگوں کے بیانات بھی قلمبند کئے جارہے ہیں علاقہ میں پولیو کے قطرے پلانے والاویکسی نیٹر محمدفیاض جواس وقوعہ کے بعدروپوش ہوگیاتھاکیخلاف ڈپٹی ڈی ایچ اوکی رپورٹ پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاہے بتایاگیاہے کہ متاثرہ بچوں میں الٹیاں، دست اوربخارکی کیفیات ہیں جوڈائریا کے مرض کی علامتیں ہیں یہ بھی بتایاگیاہے کہ علاقہ کازیرزمین پانی انتہائی ناقص اورمضرصحت ہے جس کے استعمال سے بیماریاں پھیل رہی ہیں تاہم تحقیقات کے بعدہی اصل حقائق کاپتہ لگایاجاسکے گا کہ بچوں کی ہلاکت کاسبب کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :