’سموگ اسینڈل‘ فوکس ویگن نے منصوبہ پیش کر دیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 08:59

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء)جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن نے کہا ہے کہ ’سموگ اسکینڈل‘ کے تناظر میں یورپ میں 1.6 لیٹر والی تمام ڈیزل گاڑیوں کے انجن میں ہارڈ ویئر کی تبدیلیوں کی ضرورت ہو گی۔

(جاری ہے)

جرمن ٹرانسپورٹ وزارت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فوکس ویگن نے اس اسکینڈل سے متاثرہ 3.6 ملین گاڑیوں اور وینز کے پرزے بدلنے کے حوالے سے ایک ابتدائی منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 1.2 اور 2.0 لیٹر والی گاڑیوں کے انجن میں معمولی ترامیم جبکہ 1.6 لیٹر والی گاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنا پڑیں گے۔