مجھے قبضہ گروپ کہا جا رہا ہے کیونکہ میں نے لوگوں کے دلوں پر قبضہ کیا ہے‘ عبدالعلیم خان

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 08:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف کے این اے 122 کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا مجھے قبضہ گروپ کہا جا رہا ہے کیونکہ میں نے لوگوں کے دلوں پر قبضہ کیا ہے۔ ایاز صادق نے حلقے کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے گلیاں، سڑکیں بنوائیں اور دیگر ترقیاتی کام کروائے اس سے لئے سردار ایاز صادق لوگوں کے دلوں پر راج کرنے سے لاعلم ہیں اور آج ایاز صادق کے جانے پر حلقے کے لوگ دروازے بند کر رہے ہیں۔

علیم خان نے ن لیگ کو للکار کر کہا کہ انہیں قبضہ مافیا کہنے والے سن لیں، میں نے عوام کے دلوں پر قبضہ کیا ہے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اپنی جائیدادیں بنانا نہیں، گیارہ اکتوبر کو تحریک انصاف کی جیت ہوگی، ایاز صادق نے دھاندلی کی ہیٹ ٹرک کی، گیارہ اکتوبر کو تخت لاہور گرائیں گے، تخت لاہور کا نیا وارث عمران خان ہے۔

متعلقہ عنوان :