جناح ہسپتال لاہور کے لفٹ آپریٹر نے افغانی رپورٹر کے 1100ڈالرز واپس لوٹا دیئے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 08:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء) جناح ہسپتال لاہور کے لفٹ آپریٹر نے افغانی رپورٹر کے 1100ڈالرز واپس لوٹا دیئے۔ جمعرات کی صبح افغانی وفد نے علامہ اقبال میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور پرنسپل محمود شوکت، ایم ایس ڈاکٹر ضیا الرحمان ، ڈاکٹر صلاح الدین سے ملاقات کی اور ان سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال کے سروے کے دوران افغانی ہیلتھ رپورٹر عبدالصمد کا پرس گر گیا جس میں1100امریکی ڈالرز اور دیگر سامان تھا۔ وفد شوکت خانم ہسپتال پہنچا تو پرنسپل آفس سے فون آیا کہ عبدالصمد نامی شخص کا پرس گر گیا تھے جسے متین نامی لفٹ آپریٹر آفس لیکر آیا ہے اس پر افغانی صحافی نے جناح ہسپتال کے عملے کی تعریف کی اور پرنسپل نے متین لفٹ آپریٹر کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :