راولپنڈی، اڈیالہ روڈ میں قائم نجی سکول میں طلبہ کی لڑائی کے دوران فائرنگ ، دو طالبعلم شدید زخمی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 08:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ میں قائم نجی سکول میں طلبہ کی آپس میں ہونے والی لڑائی کے دوران فائرنگ ، دو طالبعلم شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں قائم نجی صفا ماڈل سکول کے طلبہ کے درمیان سکول کے اوقات میں لڑائی ہوئی تھی جس پر اساتذہ نے بیچ بچاؤ کرادیا لیکن شام کے وقت دونوں طلبہ گروپوں کے درمیان صلح کیلئے جرگہ رکھا گیا ۔

جرگے کے دوران تلخ کلامی پر ایک گروپ کے افراد نے فائرنگ کردی جس سے دو طالبعلم شاہ روز اور وجاہت شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دونوں زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کی جانب سے پولیس کو دی جانے والی درخواست کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :