یورپی یونین لوکاشینکو پر عائد پابندیوں کو معطل کرنے پر رضا مند

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 09:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء) یورپی یونین نے بیلاروس کے صدر الگزینڈر لوکاشینکو پر عائد پابندیاں معطل کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بیلاروس کی جیلوں میں مقید سیاسی قیدیوں کے آخری گروپ کی رہائی کے بعد یہ پیشرفت ممکن ہو سکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لوکاشینکو اور ان کے 150 ساتھیوں پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ یہ پابندیاں اکتیس اکتوبر کو ختم ہو رہی ہیں۔ یورپی یونین نے ان افراد پر سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جبکہ ان کے اثاثے بھی منجمد ہیں۔