تارکین وطن کی دوبارہ آباد کاری شروع ،یورپی یونین کے منصوبے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار تارکینِ وطن کو اٹلی، یونان اور یورپی یونین کے دیگر ممالک میں دوبارہ تقسیم کیا جائے گا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 09:01

اریٹریا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء) تارکین وطن کی دوبارہ آباد کاری جاری ،20 افراد پر مشتمل اریٹریا کے باشندوں کا گروہ اٹلی سے اپنے نئے گھر سویڈن کی جانب جا رہا ہے۔ یہ یورپی یونین کے جانب سے تارکینِ وطن کو دوبارہ آباد کرنے کے منصوبے کے سلسلے کی پہلی آباد کاری ہوگی۔یورپی یونین کے منصوبے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار تارکینِ وطن کو اٹلی، یونان اور یورپی یونین کے دیگر ممالک میں دوبارہ تقسیم کیا جائے گا۔

اٹلی نے بہت پہلے ہی مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر یورپی یونین میں شامل دیگر ممالک سے مدد کی درخواست کی تھی۔ یورپی یونین نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔اس ضمن میں ان ممالک کے وزرائے داخلہ نے باڈر فورس فرینیٹکس کو کھولنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے تاکہ ان پناہ گزینوں کو بے دخل کیا جا سکے جو پناہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپی یونین سے باہر موجود ممالک والوں کے دوبارہ داخلے کے لیے ان ممالک سے مزید موثر معاہدے کیے جائیں۔یورپی یونین نے نئے آنے والے تارکینِ وطن کے لیے اٹلی اور روم میں نام نہاد ’ہاٹ سپاٹ‘ قائم کیے ہیں۔اس کے علاوہ جرمنی اور آسٹریا بھی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے ماہرین کو اٹلی اور یونان کی مدد کے لیے بھیج رہا ہے۔عام طور پر یہ ممالک شامی، عراق اور اریٹریا کے باشندوں کو پناہ دے رہے ہیں تاہم ان کی جانب سے افریقہ اور ایشیا سے بہتر روزگار کی تلاش میں آنے والے مہاجرین کو کم جگہ دی جا رہی ہے۔