کوہاٹ، وزیر اعلیٰ کا ہیلی غلط جگہ لینڈنگ کر گیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 08:53

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر شکردرہ کوہاٹ میں لینڈ کرنے کی بجائے ضلع کرک کے علاقے صابر آباد کی عید گاہ میں لینڈ کر گیا کوہاٹ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی وزیر اعلیٰ کرک کی فضاء میں ایک گھنٹہ تک چکر لگانے کے بعد شکردرہ کوہاٹ میں بنائے جانے والے ہیلی پیڈ پر بخیریت لینڈ کر گئے تھے سی ایم ہاؤس پشاور میں بھی شدید کھلبلی مچ گئی ہیلی کاپٹر سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا تھا جبکہ ہیلی کاپٹر میں فیول بھی انتہائی کم رہ گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو جمعہ کے روز شکردرہ کوہاٹ مین وزیر قانون امتیاز قریشی کے حلقہ میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا وزیر اعلیٰ ہیلی کاپٹر میں سی ایم ہاؤس سے دو بجے روانہ ہوئے ان کیلئے شکردرہ میں او جی ڈی سی ایل کے مقام پر ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا تاہم پائیلٹ شکردرہ ہیلی پیڈ پر اترنے کی بجائے ضلع کرک کی جانب چلا گیا تھا جس کو ہیلی پیڈ سے مخصوص روشنی کے ذریعے فائرنگ کر کے متوجہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم پائیلٹ سیدھا چلا گیا جس کے بعد ہیلی پیڈ پر موجود پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور شدید یشویش ہوئی اس دوران سی ایم ہاؤس کو علم ہونے پر وہاں بھی کھلبلی مچ گئی اور فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہیلی کاپٹر کے بارے میں جب معلوم کیا گیا تو وہ ضلع کرک کے علاقے صابر آباد کی عید گاہ میں لینڈنگ کر گیا تھا بعد ازاں ڈائریکشن ملنے پر پائیلٹ نے ہیلی دوبارہ اڑایا اور او جی ڈی سی ایل میں مخصوص ہیلی پیڈ پر اتارا ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں فیول بھی انتہائی کم رہ گیا تھا،وزیر اعلیٰ اس واقعے کی واجی سے ایک گھنٹی تاخیر سے پنڈال میں پہنچے۔

متعلقہ عنوان :