مالدیپ: عدا لت نے نا جا ئز اولا د پیدا کر نے پر خا تو ن کو سنگسار کرنے کی سزا سنا دی

منگل 20 اکتوبر 2015 09:20

ما لے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء)مالدیپ میں مجسٹریٹ کی عدالت نے ایک عورت کو شادی کے بغیر بچے کی پیدائش پر سنگسار کرنے کی سزا سنادی ۔بی بی سی کے مطابق استغاثہ کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس سزا کے خلاف اپیل کی جائے گی کیونکہ یہ غیر قانونی ہے۔مالدیپ کے دلکش مناظر کے برعکس یہاں زندگی مشکل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں کسی عدالت کی جانب سے دی جانے والی اس سزا کی جدید تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے البتہ اس سے پہلے عوام کے سامنے کوڑے مارنے کی سزائیں دی جا چکی ہیں۔

دو برس قبل عدالت نے جنسی زیادتی کا شکار ایک 15 سالہ لڑکی کو شادی سے قبل جنسی تعلقات استوار کرنے پر سو کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔خاتون کو پتھر مار کر ہلاک کرنے کی سزا پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔مالدیپ میں قانونی نظام اسلامی شریعہ اور انگلش کامن لا سے اخذ شدہ ہے۔مالدیپ میں گذشتہ کچھ عرصے سے سعودی عرب کے اثرو رسوخ میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اسلامی قوانین کو زیادہ سخت بنایا جا رہا ہے۔