امریکا ؛ 6 سالہ بچے کی فائرنگ سے 3 سالہ بھائی ہلاک،پولیس نے غفلت برتنے پر والد کو گرفتار کرلیا

منگل 20 اکتوبر 2015 09:20

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء)امریکا میں چھ سالہ بچے کی فائرنگ سے اس کا تین سالہ بھائی ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ شکاگو کی کْک کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں دو بھائی روایتی کھیل چور سپاہی کھیل رہے تھے کہ چھ سالہ بھائی کے ہاتھ ایک ریوالور لگ گیا اور اس نے اپنے تین سالہ بھائی پر فائر کردیا جس سے تین سالہ ایان سنتیاگو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے غفلت برتنے اور بچوں خطرے میں ڈالنے کے جرم میں ان کے والد پچیس سالہ مائیکل سنتیاگو کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور اس پر بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش کر دیا ہے جہاں پچہتر ہزار ڈالر کے عوض اس کی ضمانت منظو ر کر لی گئی۔ امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات کے بعد گن کنٹرول پالیسی لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :